انگلش ٹیم کے پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں ڈیرے

England-cricket-team-in-UAE 54

ابوظہبی:انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں موجود ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے جہاں پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے،پاکستان آمد سے قبل انگلش ٹیم ابو ظبی میں موجود ہے جہاں انگلش اسکواڈ کے کھلاڑی ابوظبی میں گراں پری بھی دیکھنے گئے،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، ٹیم نے ابو ظبی میں پریکٹس میچ کھیلنا ہے جہاں تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا جو 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں