سیف علی خان بالی ووڈ فلموں کی ناکامی پر پریشان

saif-ali-khan-actor 53

ممبئی :بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم وکرم ویدھا کی باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے اور ناکام ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل اسکا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی تھیٹر میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے حوالے سے کوئی آئیڈیا تو نہیں رکھتے، تاہم یہ ضرور کہوں گا کہ فلم میں کام کرنے والے اسٹارز کو کافی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔ انہوں نے باکس آفس پر فلم کے اچھا پرفارم نہ کرنے اور بالی ووڈ کی کئی فلموں کی ناکامی پر گفتگو کرتے ہوئے اہم اداکاروں کی بہت زیادہ فیس کو بھی ایک قابل تشویش معاملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تو بہت زیادہ معاوضہ دیتے ہیں لیکن اس کے بدلے میں کچھ نہیں ملتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں