عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح، مسائل ہر صورت حل کئے جائیں،پرویز الہی

ch pervaiz elahi talk 48

لاہور : وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ہر صورت حل کئے جائیں، لوگوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے وزیر اعلی شکایت سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران زبیر احمد خان نے رپورٹ پیش کی جس پر وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ہر صورت حل کئے جائیں، راولپنڈی کے عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے ملاقات کے دوران زبیر احمد خان کی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی، وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کی۔ ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں