حقیقی آزادی مارچ کی راولپنڈی آمد ، پی ٹی آئی قیادت نے شاندار استقبال کیا

54

اسلام آباد : حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی پہنچنے پر تحریک انصاف اسلام آباد ریجن نے شاندار استقبال کیا اس سے قبل اسلام آباد ریجن کی مختلف ریلیاں کورال چوک اکٹھی ہوئیں جہاں سے سابق ارکان قومی اسمبلی علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ روات چک بیلی موڑ پہنچا اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں پہنچنے والے قافلوں کا خیر مقدم کیا ریلی میں ریجنل ایڈوائزری کونسل اسلام آباد اور تنظیم کے ارکان اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں