پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ،اسد عمر

asad-umar-address-long-march 39

چکوال :سابق وفاقی وزیر اسد عمرنے بتایا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور جس انداز میں عمران خان چوروں ، لٹریوں اور ڈاکوں کے خلاف ڈٹ گئے ہیں یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے اور شفاف انتخابات جب بھی ہوئے خیبر سے کراچی تک عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ پونے چار سالہ دور اقتدار میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ وہ کلرکہار کے مقام پر بڑی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ریلی کا اہتمام پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین کرولی نے کیا تھا حقیقی آزادی مارچ جب کلرکہار انٹرچینج پہنچا تو پیر وقار حسین کرولی اور سابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام نے مارچ کا استقبال کیا اس موقع پر مارچ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پی ٹی آئی زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے بعدازاں بڑے جلسے میں پیر وقار حسین کرولی نے اسد عمران کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ ضلع چکوال میں پی ٹی آئی اس وقت ایک مضبوط اور متحرک جماعت ہے اور ساڑھے سات ہزار سے زائد پارٹی کے کارکنوں کو مختلف تنظیموں میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے ، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عمران خان پنڈی اسلام آباد پہنچے کی کال دیں گے تو ضلع چکوال سے ہزاروں افراد اْس حقیقی لانگ مارچ میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جوش اور ولولہ دیکھ کر بڑا اطمینان ہوا ہے بعدازاں آزادی مارچ بلکسر کیلئے روانہ ہو گیا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان زندہ باد ، پی ٹی آئی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں