تعیناتی معاملہ سیاسی ہوا تو ادارے کو نقصان ہوگا، آصف زرداری

asif ali zardari relief NAB 37

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، یہ تعیناتی سیاسی ہوئی تو ادارے کو نقصان پہنچے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیے، یہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا، آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں