فلم کی حمایت پر نادیہ جمیل کو موت کی بددعائیں

Nadia-jamil actor 60

کراچی : نامور اداکارہ نادیہ جمیل متنازع فلم جوائے لینڈ کی حمایت پر تنقید کی زد میں آگئیں‘ سوشل میڈیا صارف نے موت کی بددعا دے ڈالی۔ اپنے ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا کہ کس طرح ان کو جوائے لینڈ کی حمایت پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔نادیہ جمیل نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ایک شخص نے میرے لیے کہا کہ کاش تم کینسر سے مرجاتی۔ اس بات نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور میں حیران تھی کہ کوئی یہ کیسے چاہ سکتا ہے کہ میں کینسرسے مرجائوں صرف اس لیے کہ میں فلم جوائے لینڈ کی ریلیز چاہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں