فلم انڈسٹری جلد بہتری کی طرف گامزن ہو گی ، نیلم منیر

neelum-muneer model 63

کراچی :معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکاآغاز ہوچکاہے آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری میں بہتر ی اور ترقی نظر آرہی ہے۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب جا رہی ہے۔تنقید اور مقابلہ بازی سے ہٹ کر بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ۔ نیلم منیر نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں نئے لوگ تجرباتی انداز سے فلمیں بنارہے ہیں جس کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے امید ہے آنے والا دور فلمی صنعت کا سنہرا دور ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں