سیہون، مسافر وین گڑھے میں گر گئی، 20افراد جاں بحق

van-incident-in-sehwan-sharif 48

کراچی: سندھ کے ضلع سیہون میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے اتنظامیہ کی جانب سے کٹ لگائے تھے، جس کو 2 ماہ بعد بھی پُر نہیں کیا گیا، اسی باعث حادثہ پیش آیا۔مسافر وین میں سوار افراد خیرپور میرس کے علاقے داؤد ہالی پوٹا سے درگاہ لعل شہباز قلندر جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر ڈرائیور کو کٹ نظر نہ آیا۔واقعے کے بعد ایدھی کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے اور انہوں نے ریسکیو آپریشن کر کے گاڑی میں سے لاشوں و زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں آٹھ خواتین، چھ لڑکیاں اور چھ لڑکے شامل ہیں۔ لاشوں کی شناخت ہوگئی، جس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔حادثے کے بعد محکمہ صحت سندھ اور مقامی انتظامیہ نے سیہون انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں