پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ 9ویں روز میں داخل، آج چکوال کا رخ ہوگا

PTI-azadi-march-9th-day 28

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ دوسرے مرحلے کے 9ویں روز آج چکوال کا رُخ کرے گا،انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے 9ویں روز کا شیڈول جاری ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر حقیقی آزادی مارچ قافلے کی قیادت کرینگے،حقیقی آزادی مارچ قافلے کا چکوال شہر میں 6 مقامات پر استقبال کیا جائے گا،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں قافلے کا صبح 11 بجے کلر کہار انٹرچینج پہنچنے پر رہنما تحریک انصاف پیر وقار استقبال کریں گے،دن 12بجے بلکسر پہنچنے پر حقیقی آزادی مارچ قافلے کا خیر مقدم ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کریں گے،حقیقی آزادی مارچ قافلے کا دن 2 بجے دلہہ پہنچنے پر سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ استقبال کریں گے،حقیقی آزادی مارچ قافلہ دن 2:30 بجے لطیفال پہنچے گا،تحریک انصاف کے رہنما سردار نجف استقبالیہ دیں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر قیادت قافلہ دن 3 بجےڈھڈیال پہنچے گا،ضلعی چئیرمین خورشید بیگ استقبال کریں گے،حقیقی آزادی مارچ قافلہ 3:30 بجے ہرل چوک پہنچے گا،وہاں تحریک انصاف رہنما راجہ طارق استقبالیہ دیں گے،چکوال میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر چکوال میں 4 بجے مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہونگے،چکوال میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست بڑی سکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا،چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شام 4:30 بجے بذریعہ وڈیو لنک مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں