لاہور:جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے وزیرآباد پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر قاتلانہ حملہکی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے بالاآخر 14 روز بعد کام شروع کردیا،عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربرائی میں بنائی جانے والی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم وزیرآباد پہنچ گئی،جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے2ارکان وزیرآبادپہنچے ہیں ، سید خرم علی شاہ اورنصیب اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا
