پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کرنیوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے ڈیفالٹ کی رسک 80فیصد تک پہنچ گئی ہے، کوئی بینک پاکستان کو قرضہ نہیں دے گا، آمدنی کم ہوتی جارہی ہے قرضے بڑھتے جارہے ہیں، پاکستانی روپیہ گرتے ہی لوگ ڈالرز خریدنا شروع ہو جائیں گے ، مہنگائی میں اضافے سے غربت مزید بڑھے گی۔ پانچ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، معیشت مسلسل نیچے جارہی ہے، حکومت کوشش کر رہی ہے ان کے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں، گھڑی کے معاملے پر ان پر کیس کروں گا، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر 16ارب کے کیسز ہیں، انہوں نے ایسے قانون بنائے کہ خود کو بچا لیا، اس وقت پچاس سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے،
حکومت نے قانون بناکر کرپشن کیسز ختم،خود کو بچا لیا ،عمران خان کا آزادی مارچ سے خطاب
