جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کی ضمانت منظور

srilankan-batsman 70

کولمبو:جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کی ضمانت منظور ہوگئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نیسری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست منظور کی جس کے بعد انہیں جلد رہا کیے جانے کا امکان ہے،سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے، 11روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پر منظور کی گئی ہے،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں