آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ ہے،عمران خان

imran-khan-pti-long-march-day-3 47

عمران خان کی لاہور زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بڑ ھ رہے ہیں،سیاسی استحکام تک معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی،معیشت کی بحالی کا انحصار اب صرف اوورسیز پاکستانیوں پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ ہے، آرمی چیف تقرری پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو،آصف علی زرداری کے بعد جیلوں سے باقی لوگوں کو نکال کر بھی مشاورت کر لی جائے،ان کے کہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جانی تھی،دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ مجھ پر سنائپر نے فائرنگ کی،مصدقہ یقین ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک سے زیادہ تھے،جے آئی ٹی نے کام شروع کر دیا ہے،ایف آئی آر کے درج نہ ہونے پر پرویز الٰہی ذمہ دار نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں