ممبئی :بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے اکشے کمار کو ہیرا پھیری 3 کے لیے منانے کی کوشش کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ اکشے کمار کے فلم ہیرا پھیری 3 نہ کرنے کے فیصلے نے مجھے حیران کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اکشے کمار کو ایک بار پھر فلم ٹیم کا حصہ بنائیں، دراصل میں نے، اکشے کمار اور پاریش راول نے فلم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ میں پرامید ہوں کہ چیزیں اپنی جگہ پر آسکتی ہیں، اکشے کمار کے بغیر ہیرا پھیری 3 ویسی نہیں بن سکتی، جیسا کہ اسے ہونا چاہیے۔
ہیرا پھیری 3 کے لیے اکشے کمار کو منانے کی کوشش کروں گا، سنیل شیٹی
