ارہان پر خاندان کا فلمی ورثہ سنبھالنے کیلئے دبائو نہیں ہوگا، ارباز خان

arbaaz-khan-actor 60

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے بیٹے ارہان خان کی زندگی سے جڑے بعض امور پر گفتگو کی اور کہا کہ اس پر فلم انڈسٹری جوائن کرنے کے لیے کوئی دبائو نہیں ہوگا۔ ارہان خان جو آج کل امریکا میں زیر تعلیم ہیں، وہ حال ہی میں کرن جوہر کی فلم میں بطور اسسٹنٹ کام کرچکے ہیں اور جلد ہی پٹنہ شکلا کی تیاری میں والد کا ساتھ نبھائیں گے۔ارباز خان جو آج کل اپنی ویب سیریز تنائو کی پروموشن میں مصروف ہیں نے ایک انٹرویو میں اپنے صاحبزادے سے متعلق گفتگو کی۔اداکار نے کہا کہ وہ اپنے صاحبزادے ارہان خان کو فلم انڈسٹری جوائن کرنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارہان پر خان فیملی کا فلمی ورثہ اٹھانے کے لیے کوئی دبائو نہیں ہوگا، میں اس کے مستقبل کے منصوبے متاثر کرنے کی کوشش بالکل بھی نہیں کروں گا۔اداکار نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ والدین کو بچوں کی زندگی پر اثرانداز ہونے کے بجائے ان کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں