کاروبار تباہ‘ ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کی قریب ہے ،حماد اظہر

hammad-azhar-PTI 51

لاہور:سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کی قریب ہے ، کاروبارتباہ ،مہنگائی کی شرح بلندترین ہے ، گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑی ہے۔ عالمی منڈیوں میں پاکستان کا ڈفالٹ رسک بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ مقامی کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور مہنگائی کی شرح بلند ترین ہے۔ معاشی معاملات تشدد اور گولی سے نہیں سنبھلتے اور موجودہ رجیم کے پاس ان دو چیزوں کے علاوہ کچھ اور نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں