اندھیرے میں کابینہ اجلاس بلانا اور منسوخی، خواشیں خبریں نہیں بن سکتیں، شیخ رشید احمد

54

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں،یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں،ناکامی ان کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے،ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتی آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،حکومت سیاسی فائربال سےکھیل رہی ہے جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے١٠ سے١٥روز میں صاف ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں