پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ دوسرے مرحلے کے 8ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، حقیقی آزادی مارچ قافلہ آج خوشاب پہنچے گا،انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے 8ویں روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر حقیقی آزادی مارچ قافلے کی قیادت کرینگے،حقیقی آزادی مارچ قافلے کو خوشاب شہر میں 5 مقامات پر استقبالیہ دیا جائے گا،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں قافلہ دن پونے 1 بجے شاہ پور پہنچے گا،ایم پی اے شوکت بھٹی اور عثمان میلہ استقبال کریں گے،دریائے جہلم پُل خوشاب پر حقیقی آزادی مارچ قافلہ 1:15 بجے پہنچے گا اور مقامی قیادت استقبال کرے گی،حقیقی آزادی مارچ قافلے کا دن 2 بجے خوشاب بس سٹینڈ پہنچنے پر سابق ایم این اے عمر اسلم خیر مقدم کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر خوشاب بس سٹینڈ پر مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہونگے،دن 3 بجے قافلہ جوہرآباد پہنچے گا،سابق ایم این اے احسن ٹوانہ استقبال کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر جوہرآباد پہنچنے پر بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے،حقیقی آزادی مارچ قافلہ شام 4 بجے قائد آباد پہنچے گا،وہاں ایم پی اے فتح خالق بندیال استقبالیہ دیں گے،قائد آباد خوشاب میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے عوامی اجتماع کا انعقاد ہو گا،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر قائد آباد خوشاب میں 4:15 پر مخاطب ہونگے،قائد آباد خوشاب میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست بڑی سکرین پر دکھانے کا انتظام کیا جائے گا،چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شام 4:30 بجے بذریعہ وڈیو لنک مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہونگے،
حقیقی آزادی مارچ ، شہر شہر عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال
