سلمان خان کی وجہ سے پہچانے پر ارباز خان پریشان

arbaaz-khan-actor 61

ممبئی :بالی ووڈ اداکار ارباز خان اپنے بھائی سلمان خان اور ملائیکا اروڑا کی وجہ سے پہچانے جانے پر پریشان رہا کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ارباز خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنے بھائی اور ملائیکا اروڑا کے رشتوں سے پہچانے جانے پر محتاط رہا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے ماضی کو دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں ان سب کا کوئی مطلب نہیں تھا۔ ارباز خان کا کہنا تھا کہ مجھے پریشانی ہوا کرتی تھی جب مجھے سلیم خان کا بیٹا، سلمان خان کا بھائی اور حتی کے ایک موقع پر ملائیکا اروڑا کا شوہر کہہ کر پکارا جاتا تھا۔
ارباز خان نے کہا کہ آپ پوری زندگی کسی اور کی کامیابی کے سہارے اپنا وقت نہیں گزار سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اپنی زندگی میں بہت اچھی فلمیں کی ہیں جن میں دبنگ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔ اگر ایسا ہے تو مجھے ریٹائر ہونا چاہیے تھا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں