اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، شبلی فراز

shabli-faraz-and-azam-swati-media-talk 53

اسلام آباد؛ پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما شبلی فراز نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عدالت کو ہم نے ہی طاقت دی ہے، عدالت کو چاہیے کہ ہماری کچھ عزت کریں، پاکستان کے عوام کی عزت کریں، یہ انفرادی بات نہیں ہے، سینیٹرز آئیں گے جائیں گے ، ججز آئیں گے جائیں گے، یہ اداروں کی بات ہو رہی ہے، اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، قانون بنانے والوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں