اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے پراسرار ڈرون ٹکرا گیا

Drone attack in lahore 35

لاہور: ‏لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے پراسرا ڈرون طیارہ ٹکرا گیا، کوئی بارودی مواد نہیں ملا، سیکورٹی اداروں کے جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس کے مطابق گرنے والے ڈرون طیارے کے نیچے کیمرہ نصب ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈرون کی چیکنگ کی تاہم ڈرون میں کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔ترجمان لاہور کا کہنا ہے کہ پولیس طیارے کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں