نیو یارک:دنیا کی آبادی 15 نومبر 2022 کو 8 ارب سے تجاوز کرگئی ہے،اقوام متحدہ کے مطابق 15 نومبر کو دنیا کی آبادی نے 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے،اقوام متحدہ کی جانب سے اس حوالے سے ویب سائٹ پر ایک کائونٹ ڈائون لگایا گیا تھا جس میں اس لمحے کا تعین کیا گیا تھا جب دنیا کی آبادی 8 ارب کے ہندسے تک پہنچ جاتی،عالمی ادارے نے 15نومبر کو ڈے آف 8بلین کا نام بھی دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 7سے 8 ارب تک پہنچنے میں 12 سال لگے، فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ضلع ٹونڈومیں ایک بچی کی پیدائش پر فلپائنی میڈیا نے اسے علامتی طور پر 8ارب واں بچہ قرار دیا،اس بچی کی پیدائش منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 29منٹ پر ہوئی،فلپائن کے سب سے بڑے انگریزی اخبار فلپائن اسٹار نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی،اس سے قبل 2011میں بنگلا دیش میں پیدا ہونے والی سعدیہ سلطانہ کو 7 ارب واں بچہ قرار دیا گیا تھا،سعدیہ کی پیدائش کے موقع پر اس کے اردگرد ٹی وی کیمرے اور حکام بھی موجود تھے۔
دنیا کی آبادی کتنی؟ نئی رپورٹ سامنے آگئی
