ارشد شریف قتل کیس، فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر لیا گیا

arshad-sharif-gold-case-rana-sana-ullah 61

ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا۔ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد اور ان کی اہلیہ نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں انڈیپنڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی ارشد شریف قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجےگئے ہیں، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سےآگاہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں