ایمازون بھی ٹوئٹر کے نقش قدم پر، ملازمین کو نکالنے کا عندیہ دے دیا

amazon saudi arabia 61

نیو یارک:امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون تقریبا 10ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ برطرفیاں ایمازون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کی جائیں گی،امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایمازون کی جانب سے ملازمتوں میں سب سے بڑی کٹوتی ہوگی،میڈیا رپورٹ میں ایمازون ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10ہزار ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمازون کے 3فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورک فورس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی،دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 15لاکھ سے زیادہ ہے۔ کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے،ماہرین کا کہنا تھا کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباو کا شکار ہیں،دوسری جانب ایمازون نے ملازمین کو برطرف کرنے کے حوالے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں