یورپی یونین کی ایرانی وزیرداخلہ، سرکاری ٹی وی پر پابندیاں عائد

europe-union-and-iran 46

برسلز :یورپی یونین نے ایران کے وزیر داخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں،عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی، ایرانی انقلابی گارڈ کے چیف، سائبر پولیس کے سربراہ شامل ہیں،یورپی یونین کی ایران کی 29کمپنیوں اور شخصیات پرعائد پابندیوں میں سفری پابندیاں، اثاثوں کا منجمد ہونا اوردیگر شامل ہیں،واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین پر تشدد اور کریک ڈائون میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں