ورجینیا،طلبہ کی بس پر فائرنگ، یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے 3کھلاڑی ہلاک، دو زخمی

virginia-bus-incident 50

ورجینیا:امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے3کھلاڑی ہلاک اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی، فائرنگ سے یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے 3کھلاڑی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے مشتبہ طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں