اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کرنے کے لیے وزیرقانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزرا شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی۔خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔
فلم جوائے لینڈ کیخلاف شکایا ت پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل
