تینوں فارمیٹس میں بابراعظم کا کوئی جوڑ نہیں، آسٹریلوی کرکٹر

Aaron-Finch 31

سڈنی:آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم کو موجودہ دورکا بڑا کھلاڑی قرار دے دیا،آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں بابراعظم کا کوئی جوڑ نہیں، کبھی کبھی آپ کچھ بھی کرلیں بابر اعظم کو آئوٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بابر کے پاس آپ کے تمام حربوں کا توڑ ہوتا ہے،آسٹریلوی کرکٹر لبوشین کا کہنا تھا کہ بابراعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بڑا کھلاڑی ہے جب کہ میکسویل نے کہا کہ بابراعظم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آئے ہیں،دوسری جانب اسٹیو سمتھ اور نیتھن لائن نے جوروٹ کو بڑا پلیئر قراردیا جب کہ مارنس لبوشین اور اسمتھ بھارتی کرکٹرکوہلی کی پرفارمنس سے بھی متاثر ہوئے،اسٹیو اسمتھ کاکہناتھا کہ ویرات کوہلی نے بے شمار رنز بنائے وہ ایک لاجواب کھلاڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں