لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص چینلز کے ذریعے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، چوروں کو مسلط کرنیوالوں سے سوال ہے کہ معیشت کی تباہی کاذمہ دار کون ہے؟ آج پاکستان کا بیرونی قرض رسک 64فیصد سے بڑھ گیا ہے، دنیا پاکستان کو قرض کی فراہمی میں رسک نہیں لینا چاہتی، رسک کو دیکھتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، دنیا سمجھتی ہے کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہو چکی ہے، 50سال میں ایسی مہنگائی ملک میں نہیں ہوئی، اقتصادی سروے کے مطابق ہم معیشت اچھی لے کر جارہے تھے، ہر شعبے میں ہماری حکومت نے ترقی کی، ملک دیوالیہ ہوا تو روپیہ مزید نیچے گرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موڈیز کو ٹھیک کروں گا اب غائب ہو گیا ہے، نواز شریف جب وزیراعظم تھا تو لندن کے 23دورے کئے، جس پر کرپشن کا کیس ہوتا ہے تو وہ لندن بھاگ جاتا ہے، کہا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو ملک کو سنبھالا نہیں جاسکے گا، خدشات کا اظہار کیا تو ملک پر دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا، نواز شریف نے جائیداد باہر رکھی ہوئی ہے، بیٹوں کو برطانوی شہری بنا دیا، برطانیہ بیٹھ کر ڈیل کرتے ہیں، گرین سگنل ملے تو واپس آجاتے ہیں۔ ملکی ترقی کے باوجود سازش کے تحت انہیں مسلط کیا گیا، پاکستانی قوم ایک نظام کی غلام بن چکی ہے، ارشد شریف پر مقدمات بنائے اور دھمکیاں دیں، چیف جسٹس کے پاس تین لینڈ مارک کیس پڑے ہوئے ہیں،
برطانیہ بیٹھ کر ڈیل، گرین سگنل ملنے پر پاکستان آجاتے ہیں، عمران خان
