عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی لندن واپسی

imran-khan-with-sons 53

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے واپس لندن روانہ ہوگئے۔ اپنے والد کی عیادت کیلئے پاکستان آئے قاسم اور سلمان زمان پارک سے واپس لندن روانہ ہوئے، زمان پارک سے روانگی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قاسم اور سلمان گزشتہ جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے، دونوں نے اپنے والد کے ساتھ چند روز گزارے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں