طاقتور کا راج، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کی کام کرنے سے معذرت

imran-khan-PTI-long-march-injured 49

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جے آئی ٹی نے کام کرنےسے انکار کر دیا ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیلئے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔محکمہ داخلہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لئے صرف لیٹر ہی جاری کرسکی تھی جبکہ آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد دو ہفتوں کیلئے چھٹی پر چلے گئے ہوئے ہیںجبکہ 12روز گزر جانے کے باوجود گرفتار ملزم کو تاحال مقامی عدالت کے سامنے بھی پیش نہیں کیا گیاجو کہ سوالیہ نشان ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں