رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے تحریک انصاف آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے چنیوٹ حقیقی آزادی کےلئے تیار ہے، چنیوٹ کے غیور عوام غلامی مسترد کرتے ہیں، عوام پر شیلنگ کےلئے 46کروڑ روپے لگائے گئے، ملک پر کمزور اور بزدل لوگوں کو مسلط کیا گیا، یہ ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو سب کچھ دیا ہے، کپتان کی پالیسیوں سے کسانوں کو ان کا حق مل رہا ہے، سیاسی ڈیزل سستا اور گاڑیوں کا ڈیزل مہنگا ہوتا جارہا ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب کوئی بس نہیں چلا تو عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا، چور دروازے سے نہیں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتے ہیں، چیری بلاسم کے ہینڈلرز سن لیں عوام کسی کے دبائو میں آنےو الے نہیں، نامعلوم نمبروں سے کال کرنے والے بچوں کو ڈرا نہیں سکتے، ہمیں ڈرایا جاتا ہے جیلوں میں ڈالیں گے، عمران خان نے کہا کہ جیل میں ڈال دو۔ کپتان قوم کےلئے گولیاں کھا کر بھی کھڑا ہے،
دھمکیاں دینے والے سن لیں عوام ہمارے ساتھ ہے، اسد عمر
