طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، شعیب نے ثانیہ کو کیا کہا؟

mirza-malik-show 51

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بیوی اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان چلنے والی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں ہیں ساتھ ہی نئی بحث چھڑ گئی کہ یہ افواہیں کیوں پھیلائی گئی، کیا یہ جوڑے کی جانب سے خود کو میڈیا میں ان کرنے کےلئے یہ سب کیا گیا، گزشتہ کچھ ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں اسٹارز نے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ مرزا کی تصویر بھی شئیر کی۔پاکستانی کرکٹر کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ نے بھی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک دی، اشنا شاہ نے لکھا ’اللہ ہمیشہ خوش رکھے‘۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں