ٹوئٹر بلیو ٹک فیس احکامات چند دن بعد ہی معطل، وجوہات کیا؟

twitter-blue-tick 64

ٹوئٹر کی جانب سے بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس جو کہ 8ڈالر فیس کے عوض کر دی گئی تھی متعارف ہونے کے چند دن بعد ہی معطل کردی گئی۔ٹوئٹر پر ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر گزشتہ ہفتے 7 نومبر کو امریکا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا تھا۔ابتدائی طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، تاہم اس باوجود اس سے بڑے پیمانے پر جعلی اکاؤنٹس کے تصدیق شدہ ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر معطل کردیا گیا۔امریکی جریدے ’فوربز‘ نے بتایا کہ ماہانہ 8 ڈالر فیس کی عوض تمام اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر 11 نومبر کو معطل کردیا گیا۔مذکورہ فیچر کو 7 نومبر کو متعارف کرایا گیا تھا اور چند ہی دن میں فیس کے عوض درجنوں جعلی اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کیا گیا، جس کے بعد کمپنی کو مجبورا مذکورہ فیچر کو معطل کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف آئی فون پر کام نہیں کر رہا، کیوں کہ اسے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔دوسری جانب سے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ معطل کیے گئے فیس کے فیچر کو ایک ہفتے بعد دوبارہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ایلون مسک نے بھی ایک شخص کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ فیس کا فیچر آئندہ ہفتے تک دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔ٹوئٹر پر ماہانہ فیس کے عوض تمام اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا منصوبہ گزشتہ ہفتے ہی سامنے آیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے چند ممالک میں پیش کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں