اسلام آباد۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاھور کی کارروائیاں- آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے، سائبر کرائم سرکل لاھور نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد جمال، جمعہ، محمد سلیم, ملزم محمد رفیق اور عبدالرشید شامل ہیں، ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے،ملزمان شہریوں سے بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کرنے میں ملوث تھے،ملزمان اب تک سینکڑوں شہریوں سے فراڈ کر چکے تھے۔ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل لاھور نے ملزم محمد رفیق کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم مویشیوں کی فروخت کے لئے جعلی اشتہارات لگانے میں ملوث تھا،ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد خریدار کا واٹس ایپ نمبر بلاک کر دیتا تھا۔ملزم نے اب تک سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی رقم ہتھیائی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، آن لائن فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار
