پیرس:برطانیہ فرانس نے غیرقانونی مائیگریشن سے نمٹنے کیلئے75ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ کرلیا،فرانس اور برطانیہ نے چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد کو ختم کرنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،لوگوں کی اسمگلنگ کے منافع بخش اور خطرناک کاروبار سے نمٹنے کے لیے برطانیہ اور فرانس کے درمیان ایک نئی ڈیل کا اعلان کیا گیا کیونکہ اس سال اب تک 40,000تارکین وطن انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے،فرانس اور برطانیہ نے چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کر کے انگلستان جانے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں،معاہدے کے تحت فرانسیسی ساحلوں پر یوکے فنڈڈ آفیسرز کی پٹرولنگ میں 40فیصداضافہ ہوگا،معاہدے کے تحت برطانوی افسران پہلی بار فرانسیسی زیرقیادت کنٹرول رومز میں شامل ہوں گے۔
غیرقانونی مائیگریشن کا معاملہ‘ برطانیہ اور فرانس میں معاہدہ طے پا گیا
