ٹی 20 سیریز،پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

pakistan-women-vs-ireland-women 53

لاہور:پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی،لاہور میں بارش کے باعث دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، میچ کی ایک اننگز کو 17 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا،قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آئر لینڈ ویمن نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے،آئرش کھلاڑی ایمی ہنٹر نے 36 اور اورلا پرینڈرگسٹ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 19 رنز جبکہ نشرہ سندھو نے 21 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کی،جواب میں پاکستان ویمن نے مطلوبہ ہدف 16اوورز میں پورا کر لیا،پاکستان ویمن کی طرف سے جویریہ خان نے 35 اور ندا ڈار نے 28 رنز بنائے جبکہ عائشہ یوسف نے جارحانہ 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔،ندا ڈار کو آل راونڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں