اسلام آباد: پاکستان کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے طویل عرصے سے بحران کا سامنا ہے جہاں ملک کی آبادی کی اکثریت کو سستی اور معیاری صحت کی سہولیات کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ ملک میں صحت کی سہولیات کا نظام بڑی حد تک غیر موثر رہا ہے، شرح اموات میں اضافہ ہمارے نظام صحت میں خرابیوں کا نتیجہ ہے۔ اسلام آباد میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) اور امریکن ایسوسی ایشن فار ایکریڈیٹیشن آف ایمبولیٹری سرجری فیسیلٹیز (QUAD-A) نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ دارالحکومت میں ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے بین الاقوامی ریگولیٹری معیارات کو اپناتے ہوئے ان کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) اسلام آباد ہیلتھ ریگولیشن ایکٹ، 2018 کے تحت قإیم کردہ ایک خودمختار صحت کا ریگولیٹری ادارہ ہے۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے بہترین ریگولیٹری معیارات کو اپنا کر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے معیار، ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس، صحت کے پیشہ ور افراد اور آلات کی کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ QUAD A ایکریڈیٹیشن میں عالمی سطح کا ادارہ ہے جو اس سے منسلک اداروں میں مریضوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ Quad A نظام صحت کے لیے بنیادی ڈھانچہ معیارات اور پروسیسز بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔اس مفاہمتی یاداشت کے زریغے IHRA اور QUAD A کی اسٹریٹجک شراکت داری سے دارالحکومت میں عالمی سطح کا نظام صحت قایم کرنا ممکن ہو گا۔ ایک پاییدار اور مظبوط نظام صحت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آئی ایچ آر اے کا اسلام آباد میں عالمی سطح کی صحت کی سہولیات کی فراہمی کی طرف قدم
