پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے منڈی بہائوالدین میں حقیقی آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ دیکھ لو کارکنوں میں کہیں خوف نظر نہیں آرہا،پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان سب کے سب کھڑے ہیں،عمران خان پر حملے کے باوجود قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے،منڈی بہائوالدین والو، رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں سے ڈرو گے تو نہیں، پی ٹی آئی والوں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا،ہم کارکنوں کے سامنے کھڑے ہیں،پورے جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی متحرک دکھائی دہے رہی ہے
رانا ثنا اللہ دیکھ لو کارکنوں میں کہیں خوف نظر نہیں آرہا، شاہ محمود قریشی
