یاسر حسین کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

Yasir-Hussain-Model-Actor 56

کراچی :معروف اداکار، ہدایتکار اور میزبان یاسر حسین نے دوسرا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی پاکستانی فلم جاوید اقبال، دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر نے ڈی سی سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بیسٹ ایکٹر میل جیوری مینشن فیچر فلم حاصل کر لیا۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں یاسر حسین نے اس سے قبل اسی فلم کے لیے یوکے ساتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔فلم جاوید اقبال کو رواں برس 11 ویں ڈی سی ساتھ ایشین فلم فیسٹیول کے پریمیئر میں بھی پیش کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں