لاہور :لالی ووڈ اداکارہ میرا نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اداکاری کا چیلنج دیدیا۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ پریانکا چوپڑا بہت اوور ایکٹریس ہے اسے اوورریٹڈ کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت اورلابی اسے ہالی ووڈ میں لائی ورنہ وہ بہت بڑی منافق ہے ۔ میرا نے پریانکا چوپڑا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ایک سین کرکے دکھائے، پتہ چل جائے گا کہ دونوں میں سے کون بہترکرتا ہے۔ پریانکا میرے سامنے ایک سین بھی نہیں کر پائے گی۔
میرا نے پریانکا چوپڑا کو چیلنج دیدیا
