حقیقی آزادی مارچ منزل کی جانب رواں دواں، مختلف شہروں میں پڑاو ہوگا

Ali-zaidi-PTI-long-march-rally 35

حقیقی آزادی مارچ کا بحالی کے بعد پانچواں روز ,مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا قافلہ اب سے کچھ ہی دیر میں چک جُھمرہ سے روانہ ہو گا ,مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں چک جھمرہ آنے والے قافلے کا خیر مقدم جنرل اکرم ساہی کریں گے ,چک جھمرہ میں پڑاؤ، میڈیا و عوام سے خطاب کے بعد حقیقی آزادی کا قافلہ اسد عمر کی قیادت میں کھُڑیانوالہ کیلئے روانہ ہوگا ,علی اختر کھڑیانوالہ کے مقام پر حقیقی آزادی مارچ کا شاندار استقبال کریں گے ,مکوانہ کے مقام پر بھی حقیقی آزادی مارچ کیلئے بڑے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ,مکوانہ میں بڑے استقبال کے بعد حقیقی آزادی کا قافلہ اواگٹ سے ہوتا ہوا جڑانوالہ پہنچے گا مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر جڑانوالہ میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کے ہمراہ پڑاؤ ڈالیں گے اور چیئرمین عمران خان کا خطاب سنیں گے ,اسد عمر شام 4 بجے حقیقی آزادی مارچ سے مخاطب ہوں گے ,عمران خان کا خطاب ساڑھے چار بجے بذریعہ ویڈیو لنک دکھایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں