میلبرن: پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ورلڈ کپ کا فائنل میچ اب سے کچھ دیر بعد آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو ہراتے ہوئے نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم ہے، پاکستانی وقت کے مطابق ٹی 20 کا فائنل دوپہر ایک بجے شروع ہوگا تاہم بارش کے امکان کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگر اتوار کو بارش ہوجاتی ہے اور میچ نہیں ہوتا تو پیر کو دونوں ٹیموں کے درمیان دس اوورز کا میچ کھیلا جائے گا اور اگر متبادل روز بھی فائنل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ٹی 20 کا فاتح قرار دیا جائے گا۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میلبرن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میچ کا پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں، اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے تشبیہہ دی جارہی ہے، ہم پراعتماد ہیں اور بالکل بھی پریشان نہیں ہیں، تمام کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022کا سہرا کس کے سر؟ معرکہ کچھ دیر میں
