روس کا سخت ردعمل، اہم امریکی شخصیات کے داخلے پر پابندی

Russia president Putton 54

ماسکو: صدر پوٹن نے امریکی ہم منصب کے دو بھائیوں، ایک بہن، چند دیگر رشتہ داروں اور پریس سیکرٹری سمیت 200 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے 200 سے امریکی شہریوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جن افراد پر روس میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بھائی جیمس برین بائیڈن، فرانسس ویلیئم بائیڈن اور بہن ویلیری بائیڈن اونز شامل ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کے دیگر رشتے داروں کے علاوہ پابندی کا شکار ہونے والوں میں ان کی پریس سیکرٹری کیرن جین پیئررے بھی شامل ہیں۔روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں امریکا کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔ امریکا نے روس پر یہ پابندیاں یوکرین جنگ کے تناظر میں عائد کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں