اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگایاکہ آرمی چیف کا معاملہ متنازعہ کر دیا، میں کہتا ہوں میرٹ پر آرمی چیف بننا چاہیے، مجھے کوئی اپنا آرمی چیف یا جج نہیں چاہیے،شہباز شریف کو غلط فہمی ہے کہ لندن میں مرضی کا فیصلہ کر لے گا،شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر ٹی ٹی ایس ہے،عدل و انصاف کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا، لندن میں بیٹھ کر ملک کے اہم فیصلے کئے جارہے ہیں،برطانیہ میں ڈیلی میل میں شہباز شریف پر چوری کا سنگین الزام لگایا، شہباز شریف کو پتا نہیں وہ اس بار کہاں پھنس گیا ہے۔ چور حکمران دوسروں کو کہتے ہیں کہ اپنا پیسہ واپس لائو، ان کو اپنا پیسہ واپس لانا ہوتا تو پاپڑ والوں کے ذریعے باہر نہ بھیجتے. انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پلاٹ پر قبضہ ہو جائے تو واپس نہیں ہو سکتا تو سرمایہ کاری کیسے ہوگی؟ جب تک این آر او نہیں دیا اسحاق ڈار بھاگا ہوا تھا، این آر او ملتے ہی وہ پاکستان واپس آگیا، سکیورٹی کے سب سے اہم عہدے آرمی چیف کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے، ملک کا وزیراعظم پانچ روز سے لندن میں بیٹھا ہوا ہے، ملک کے سربراہ چوری کا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں.
مجھے کوئی اپنی مرضی کا آرمی چیف یا جج نہیں چاہیے، عمران خان کا لانگ مارچ سے خطاب
