سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچنے والی کروز شپ میں کورونا کے 800کیسز سامنیپر خطرے کی گھنٹی بج گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق کروز شپ نیوزی لینڈ سے روانہ ہوا تھا جس میں عملے اور مسافروں سمیت 4600افراد سوار تھے،اتنی بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ نے ہفتے کو عوام کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ شپ پر کورونا پروٹوکول مناسب تھے،رپورٹس کے مطابق کروزشپ پر 12دن کے سفر کے دوران نصف راستے میں ہی کورونا کیسز کی بڑی تعداد کا پتہ چلنا شروع ہوگیا تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کیلئے نکلنے والی کروز شپ میں کورونا پھیل گیا
