بھارتی خاتون ریسلر اور ایم ایم اے فائٹر ریتو پھوگٹ نے شادی کرلی

Ritu-Phogat-marriage 52

نئی دہلی:بھارتی خاتون ریسلر اور ایم ایم اے فائٹر ریتو پھوگٹ نے اپنے منگیتر سچن سنگھ سے شادی کرلی،بھارتی میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی شیئر کیں جس کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ریتو پھوگٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شادی کا دن میرے لیے بہت ہی خاص تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ کی دیگر 2 بہنیں بھی ریسلر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں