چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد حقیقی آزادی مارچ دوبارہ تیسرے روز میں داخل ہو گیا، حقیقی آزادی مارچ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ کے بعد جھنگ کیلئے روانہ ہوا ہے، قافلے کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کر رہے ہیں، حقیقی آزادی مارچ کے قافلے کا موٹروے جھنگ انٹرچینج پر رہنما تحریک انصاف محبوب سلطان اور امیر سلطان کی جانب سے اب سے کچھ ہی دیر میں کیا جائے،آج دن 12:30 بجے حقیقی آزادی مارچ کے قافلے کا 18 ہزاری پر استقبال ہو گا اور سیکرٹری جنرل اسد عمر خطاب کریں گے،2:00 بجے دن جھنگ موڑ پر حقیقی آزادی مارچ کے قافلے کا فقید المثال استقبال ہو گا،حقیقی آزادی مارچ کے قافلے کا دوپہر 2:30 بجے نور سلطان اور غازی سیال پر استقبال کیا جائے گا،دوپہر 3 بجے تیمور بھٹی حقیقی آزادی مارچ کا استقبال کریں گے،چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 3:45 بجے حقیقی آزادی مارچ کے قافلے سے خطاب کریں گے، دن 4:10 پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر شرکاء سے خطاب کریں گے،4:30 بجے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہونگے۔
حقیقی آزادی مارچ منزل کی جانب رواں دواں، شہر شہر پرتپاک استقبال
