عمران خان کی 26سالہ محنت کو ضائع نہیں ہونے دینگے، پرویز خٹک

pervaiz-khattak 32

ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر سب کو عمران خان بننا ہوگا، جمعہ کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کو اس وقت تک آزادی نہیں ملے گی جب تک چوروں سے نجات نہیں ملتی، عمران خان نے اس ملک کے لیے لڑائی کی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف دیکھنا چاہتے ہیں تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، عمران خان کی 26سالہ محنت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کی حکومت کو ہٹایا گیا، انہوں نے قانون سازی کر کے نیب کو ختم کر دیا،جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کے پیٹ سے لوٹا گیا پیسہ نکالیں گے، تعلیم یافتہ بچے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں